قندوز،حملے پسپا، چوکی فتح، پولیس چیف زخمی،14 کمانڈوز ہلاک

صوبہ قندوز کے دشت آرچی اور قلعہ ذال میں دشمن پر حملے ہوئے۔ آمدہ رپوٹ کے مطابق جمعہ کےروز صبح کے وقت ضلع دشت آرچی کے مرکز اور آس پاس چوکیوں پر مجاہدین نے چار اطراف (کلوب، امام صاحب بندر، قندوز بندر اور کمانڈر امیرہاؤس)کی جانب سے ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جو […]

صوبہ قندوز کے دشت آرچی اور قلعہ ذال میں دشمن پر حملے ہوئے۔

آمدہ رپوٹ کے مطابق جمعہ کےروز صبح کے وقت ضلع دشت آرچی کے مرکز اور آس پاس چوکیوں پر مجاہدین نے چار اطراف (کلوب، امام صاحب بندر، قندوز بندر اور کمانڈر امیرہاؤس)کی جانب سے ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جو اطلاع آنے تک جاری ہے، جس میں اب تک جمالک اور کمالک نامی اہم چوکی پر مجاہدین نے قبضہ جمالی اور وہاں تعینات 8 کمانڈوز ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

دوسر ی جانب جمعہ کےروز ایک فوجی سنائیپرگن  اور چار ایس پی جی نائن توپ سے ہلاک ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ کےروز ضلع قلعہ ذال کا کنٹرول حاصل کرنے کی خاطر کٹھ پتلی دشمن نے حملہ کیا، جنہیں مجاہدین کی شدید مزاحمت کا سامنا ہوا اور لڑائی چھڑگئی، جس کے نتیجے میں دشمن اللہ تعالی کی نصرت سے پسپا ہونے کے علاوہ ایک فوجی ہلاک جبکہ دو زخمی اور ڈسٹرکٹ پولیس چیف کمانڈر صفی اللہ شدید زخمی ہوا۔