قندوزجھڑپیں، دشمن پسپا، فوجی ہیلی کاپٹر تباہ

صوبہ قندوز کے صدر مقام قنددز شہر اور ضلع چاردرہ میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین اور کٹھ پتلی فوجوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئيں، جبکہ مجاہدین نے ہیلی کاپٹر مار گرایا۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق اتوار کےروز 2015-06-21 شام کے وقت ضلع چاردرہ کے مربوطہ علاقے میں مجاہدین نے کٹھ پتلی فوجوں کے ہیلی کاپٹر […]

صوبہ قندوز کے صدر مقام قنددز شہر اور ضلع چاردرہ میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین اور کٹھ پتلی فوجوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئيں، جبکہ مجاہدین نے ہیلی کاپٹر مار گرایا۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق اتوار کےروز 2015-06-21 شام کے وقت ضلع چاردرہ کے مربوطہ علاقے میں مجاہدین نے کٹھ پتلی فوجوں کے ہیلی کاپٹر کو اینٹی ایئرکرافٹ گن کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر کو آگ لگ گیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہےکہ ہیلی کاپٹر نے قندوز ایئرپورٹ پہنچنے  کی کوشش کی، لیکن ہنگامی لینڈنگ سے پہلے گر کر تباہ ہوا اور اس میں سوار تمام اہلکار لقمہ اجل بن گئے۔

دوسری جانب اتوار کےروز مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے کے لگ بھگ کٹھ پتلی فوجوں نے پاخہ پل کے علاقے میں مجاہدین پر حملہ کیا، جنہیں شدید مزاحمت کا سامنا ہوا،جس کے نتیجے میں 2 بکتربند ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ دشمن کو ہلاکتوں کا سامنا بھی ہوا۔

صوبائی دارالحکومت قندوز شہر سے اطلاع ملی ہےکہ پیر کےروز 2015-06-22 مقامی وقت کے مطابق سہ پہر ایک بجے کے لگ بھک بالاحصار سے الچینہ پل تک علاقوں میں مجاہدین اور کٹھ پتلی فوجوں کے درمیان لڑائی چھڑگئی، جس کے نتیجے میں دشمن کو ہلاکتوں کا سامنا ہوا، لیکن تفصیل موصول نہ ہوسکا۔

واضح رہےکہ مجاہدین نے مذکورہ علاقے میں قندوز شہر اور امام صاحب و دشت آرخی اضلاع کو ملانے والے اہم شاہراہ کو دشمن کی آمدورفت کے لیے بند رکھی ہے۔