قندوز اور بغلان، کمانڈرسمیت 9  ہلاک و زخمی

کٹھ پتلی فوجوں پر قندوز اور بغلان صوبوں میں حملے اور دھماکے ہوئے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز شام کے وقت صوبہ بغلان ضلع مرکزی بغلان کے جنگل باغ کے علاقے میں مجاہدین اور کٹھ پتلی فوجوں کے درمیان چھڑنے والی لڑائی میں ایک ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ تین اہلکار ہلاک جبکہ […]

کٹھ پتلی فوجوں پر قندوز اور بغلان صوبوں میں حملے اور دھماکے ہوئے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز شام کے وقت صوبہ بغلان ضلع مرکزی بغلان کے جنگل باغ کے علاقے میں مجاہدین اور کٹھ پتلی فوجوں کے درمیان چھڑنے والی لڑائی میں ایک ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ تین اہلکار ہلاک جبکہ جنگجو کمانڈر منان شدید زخمی ہوا۔

رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز سہ پہر کے وقت صوبہ قندوز ضلع علی آباد کے مربوطہ علاقے کابل، قندوز قومی شاہراہ پر بم دھماکہ سے فوجی رینجر گاڑی تباہ اور اس میں سوار پانچ اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔