قندوز اور ننگرہار میں 15 سیکورٹی اہلکار سرنڈر

امارت اسلامیہ کے دعوت و ارشاد کمیشن کے کارکنوں کی دعوت کو لبیک کہتے ہوئے قندوز اور ننگرہار صوبوں میں 15 سیکورٹی اہلکار مجاہدین سے آملے۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ کئی روز کے دوران صوبہ قندوز ضلع چاردرہ کے مربوطہ علاقوں میں 12 سیکورٹی اہلکار محمدیونس، خالد زبیر، محمدوزیر، محمدعثمان، عبدالحکیم ، عبدالغفور، عبدالمتین، محمدفرید، […]

امارت اسلامیہ کے دعوت و ارشاد کمیشن کے کارکنوں کی دعوت کو لبیک کہتے ہوئے قندوز اور ننگرہار صوبوں میں 15 سیکورٹی اہلکار مجاہدین سے آملے۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ کئی روز کے دوران صوبہ قندوز ضلع چاردرہ کے مربوطہ علاقوں میں 12 سیکورٹی اہلکار محمدیونس، خالد زبیر، محمدوزیر، محمدعثمان، عبدالحکیم ، عبدالغفور، عبدالمتین، محمدفرید، روح اللہ، اللہ نبی، محب اللہ اور محمد انور مجاہدین آملے۔

جہادی ذرائع نے  صوبہ ننگرہار سے اطلاع دی کہ ضلع مہمند درہ میں سلیمان بن زرجان، عزیم اللہ بن ضرب اللہ، اور سمیع اللہ بن رحیم اللہ نے اپنی گذشتہ زندگی پر تائب ہوکر مجاہدین سے آملے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں دشمن کے ادارے سے بڑی تعداد میں فوجی اور پولیس اہلکار الگ ہوکر عزم کے مجاہدین سے آملے، اور یہ سلسلہ مزید بڑھتا جارہاہے۔