قندوز شدید جھڑپیں، 6 ٹینک تباہ، 45 ہلاک و زخمی

کٹھ پتلی فوجوں اور امارت اسلامیہ کے مجاہدین کے درمیان صوبہ قندوز  میں شدید جھڑپیں ہوئيں۔ تفصیل کےمطابق بدھ کےروز 2015-10-07 دن بھر قندوز شہر کے مربوطہ بالاحصار، حلقہ نمبر1، شہر کے چوک اور خان آباد بندر کے علاقوں میں مجاہدین اور کٹھ پتلی فوجوں کے درمیان شدید لڑائی جاری رہی، جس کے نتیجے میں […]

کٹھ پتلی فوجوں اور امارت اسلامیہ کے مجاہدین کے درمیان صوبہ قندوز  میں شدید جھڑپیں ہوئيں۔

تفصیل کےمطابق بدھ کےروز 2015-10-07 دن بھر قندوز شہر کے مربوطہ بالاحصار، حلقہ نمبر1، شہر کے چوک اور خان آباد بندر کے علاقوں میں مجاہدین اور کٹھ پتلی فوجوں کے درمیان شدید لڑائی جاری رہی، جس کے نتیجے میں 23 سیکورٹی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئيں، جن میں 2 کی لاشیں تاحال وہاں پڑے ہوئے ہیں اور مجاہدین نے ایک راکٹ لانچر، ایک کلاشنکوف اور دیگر فوجی سازوسامان غنیمت کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات کےروز 2015-10-08 صبح کے وقت بالاحصار کے علاقے میں کٹھ پتلی فوجوں کے دو ٹینکوں پر ایسے وقت میں حملہ کیا، جب وہ فرار کی حالت میں تھے، جس کے نتیجے میں ایک ٹینک تباہ اور اس میں سوار تمام اہلکار مارے گئے۔

دوسری جانب جمعرات کےروز صبح سے شام تک قندوز شہر کے چوک، بالاحصار،کابل بندر، یوناما دفتر اور خان آباد بندر کے علاقوں میں مجاہدین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری تھا، جس کے نتیجے میں  5 ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ 8 سیکورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 14 زخمی ہوئيں۔