قندوز شہر اوراضلاع کے متعلق تازہ ترین معلومات

عزم جہادی آپریشن کے سلسلے میں گذشتہ دس روز سے صوبہ قندوز کے صدر مقام، اضلا ع اور متعدد فوجی مراکز کو  مجاہدین نے اللہ تعالی کی نصرت سے منظم اور منصوبہ بندی کے تحت  دشمن سے چھین لیے۔ قندوز شہر میں مجاہدین نے کئی مرتبہ مجاہدین اور شہریوں کی نقصانات کی روک کی خاطر […]

عزم جہادی آپریشن کے سلسلے میں گذشتہ دس روز سے صوبہ قندوز کے صدر مقام، اضلا ع اور متعدد فوجی مراکز کو  مجاہدین نے اللہ تعالی کی نصرت سے منظم اور منصوبہ بندی کے تحت  دشمن سے چھین لیے۔

قندوز شہر میں مجاہدین نے کئی مرتبہ مجاہدین اور شہریوں کی نقصانات کی روک کی خاطر حکمت عملی کے تحت عقب نشینی اپنالی، مگر ان علاقوں سے دشمن کاجلد ہی  صفایا کروایا گیا۔ اب قندوز شہر کے تمام پولیس اسٹیشن، میونسپلٹی، سابق آئی جی آفس، خان آباد بندر، کابل بندر، امام صاحب بندر، گورنر ہاؤس، اینٹلے جنس ڈائریکٹوریٹ اور تمام  سرکاری عمارتوں سے دشمن کو مار بھگایا گیا۔

اسی طرح چاردرہ، قلعہ ذال اور دشت آرچی اضلاع مکمل طور پر  مجاہدین کے کنٹرول میں ہیں اور دشمن کا وہاں نام و نشان تک نہیں ہے۔ امام صاحب، خان آباد اور علی آباد اضلاع کے مراکز کے علاوہ تمام علاقے، فوجی مراکز اور چوکیوں کو مجاہدین نے قبضے میں لیے ہیں، دشمن صرف مراکز تک محدود اور محصور ہے۔

دوسری جانب مفتوحہ علاقوں میں مورچوں کی استحکام، غنیمت شدہ فوجی ٹینک و گاڑی، اسلحہ اور دیگر فوجی سازوسامان کی حفاظت اور شہریوں کے تحفظ اور زندگی کو معمول پر لانے کے لیے شدت سے کام جاری ہے۔

قندوز شہر کے مربوطہ ایئرپورٹ، نئے پولیس ہیڈ کوارٹر، سینٹرل جیل اور بالاحصار کے ایک چھوٹے میں دشمن محصور اور مجاہدین کے حملوں کی  زد میں ہے۔ سب سے اہم یہ ہے کہ دشمن مزاحمت کھوچکا ہے، کھبی کبھار امریکی فضائیہ کے تعاون سےپیش قدمی کرتا ہے، لیکن جلد ہی غاروں میں دوبارہ چھپ جاتا ہے۔

اسی طرح مجاہدین کے خلاف شروع ہونے والے امریکی فضائی حملے بھی سویلین مقامات کو نشانہ بنارہا ہے اور شہریوں کو نقصان پہنچارہا ہے ۔ مجاہدین کو الحمدللہ کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا ہے، کیونکہ اللہ تعالی کی نصرت سے مجاہدین کو اس نوعیت بمباریوں سے گذشتہ 14 برس سے تجربہ حاصل ہوا ہے اور مجاہدین ہوشیارہیں اور تمام ساتھیوں کو محفوظ رکھے ہوئے ہیں، مجموعی طور پر مجاہدین کے نقصانات کم ہیں۔

اس بارے میں بعض ذرائع ابلاغ میں دشمن کے حوالے سے مجاہدین کے خلاف پروپیگنڈے ہورہے ہیں، وہ دشمن کے بزدلی اور کمزوری کی نشانی ہے، تاکہ اس طریقے سے میدان جنگ میں مطلق شکست کی وجہ سے حواس باختہ فوجیوں کی حوصلہ افزائی کریں۔

ذبیح اللہ مجاہد تر جمان امارت اسلامیہ افغانستان

23/ ذی الحجہ 1436 ھ بمطابق 08/ اکتوبر 2015ء