قندوز

قندوز پولیس ٹریننگ سینٹر میں 478 اہلکاروں کی تربیت مکمل

قندوز پولیس ٹریننگ سینٹر میں 478 اہلکاروں کی تربیت مکمل

 

قندوز : پولیس ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ سنٹر کے چوتھے دورے کے 478 طلباء نے گریجویشن کی سند حاصل کی۔
اس تقریب میں وزارت داخلہ کے چیف کانسٹیبل برائے تعلیم و تربیت مولوی محمد امین جان فتح اللہ، گورنر آفس کے ڈائریکٹر مولوی عبدالغفور شاہدزئی، پولیس چیف قاری بختیار معاذ، مذہبی اسکالرز، نوجوانوں اور دیگر نے شرکت کی۔
چیف کانسٹیبل مولوی محمد امین جان فتح اللہ نے کہا کہ وزارت داخلہ کی قیادت کے بھر پور توجہ سے تمام مجاہدین کو پیشہ ورانہ تربیت دی جارہی ہے اور یہ سلسلہ فی الحال جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام پرامن ماحول میں اپنی معاملات جاری رکھی۔ امارت اسلامیہ کے مجاہدین قندوز کے لوگوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔
اسی دوران قندوز ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ سنٹر کے کمانڈر ملا عبدالستار طارق نے کہا وہ 478 طلباء جو چوتھے دورے کے 6 ہفتے کی پیشہ ورانہ اور فکری تربیت مکمل کرک فارغ التحصیل ہوئے ایک لحاظ سے خوش قسمت ہیں کہ وہ اس کے بعد اپنی صلاحیتوں سے معاشرے کی خدمت کا فریضہ انجام دیں گے ۔
فارغ التحصیل ہونے والے ان نئے طلباء کا تعلق تخار، بغلان اور بدخشاں اور قندوز سے ہے جو پیشہ ورانہ طور پر اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔
ان کے مطابق، امارت اسلامیہ کی فتح کے بعد سے شمال مشرقی زون کی سطح پر 7000 افراد کو تربیت دی گئی ہے اور انہیں معاشرے کی خدمت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔