قندھار

قندھار، مختلف اضلاع میں 4 چیک ڈیمز بنانے کا فیصلہ

قندھار، مختلف اضلاع میں 4 چیک ڈیمز بنانے کا فیصلہ

 

کابل ( الامارہ) وزارت اطلاعات و ثقافت قندھار کی ایک پریس ریلیز کے مطابق “اقوام متحدہ کی جانب سے قندھار کے چار اضلاع تختہ پل، خاکریز، غورک اور سپین بولدک میں چیک ڈیم بنائے جائیں گے”
یہ بات جنوب مغربی خطے میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی منصوبوں کے انچارج جیسن ہنڈینا نے نائب گورنر الحاج مولوی حیات اللہ مبارک سے ملاقات میں کہی ۔
امارت اسلامیہ اقتدار میں آنے کے بعد ہے قندھار میں آٹھ چیک ڈیم بنائے گئے ہیں۔ جبکہ رواں سال قندھار کے ضلع خاکریز، تختہ پل، غورک اور سپین بولدک میں ایک ایک چیک ڈیم بنایا جائے گا۔

بعد ازاں نائب گورنر مولوی حیات اللہ مبارک نے پانی کی اہمیت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان ایک زرعی ملک ہے اور زراعت پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔ لہٰذا زراعت کے فروغ کے لیے پانی کی اشد ضرورت ہے جس میں انہوں نے اقوام متحدہ کے ادارے کی سرگرمیوں کو ضروری قرار دیا اور منصوبوں پر عملدرآمد میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔