قندھار

قندھار، ملکی مصنوعات کی تین روزہ نمائش کا اہتمام

قندھار، ملکی مصنوعات کی تین روزہ نمائش کا اہتمام

 

کابل( الامارہ ) قندھار کے میں ملکی مصنوعات کو سپورٹ کرنے کے لیے “ملکی پیداوار، ملک کا فخر” کے عنوان سے تین روزہ نمائش کا آغاز ہوا۔
نمائش کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب گورنر مولوی حیات اللہ مبارک نے کہا؛ قومی تاجروں نے ملک کی ترقی اور بالخصوص معاشی شعبے میں خود کفالت کے لیے کمر کس لی ہے۔ انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ قومی کرنسی کے فروغ اور مقامی مصنوعات کے استعمال میں امارت اسلامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔
وزارت صنعت و تجارت کے انڈسٹریل زونز کے ڈائریکٹر جنرل حافظ عبدالمجید قیام نے کہا؛ گزشتہ سال ہم نے افغانستان سے دنیا کے 31 ممالک کو 9 لاکھ 94 ہزار 575 مربع میٹر قالین برآمد کیے جن کی مالیت 17 کروڑ 40 ہزار 380 ڈالر ہے۔