قندھار

قندھار، 3 لاکھ ڈالر کی لاگت سے ایک سکول کی تعمیر مکمل

قندھار، 3 لاکھ ڈالر کی لاگت سے ایک سکول کی تعمیر مکمل

کابل(الامارہ)
صوبہ قندھار کے چھٹے ضلع میں عرب قلعہ کے نام سے ایک سیکنڈری سکول کی تعمیر مکمل کرکے ،شعبہ اقتصادیات کے سربراہ عبدالسلام بریالی اور دیگر حکام کی موجودگی میں اس کاافتتاح کیاگیا ۔
ذرائع کے مطابق یہ سکول صوبہ قندھار کے محکمہ اقتصادیات کی کوششوں، محکمہ تعلیم کی نگرانی تحت اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کی مالی مدد اور WAW انسٹی ٹیوٹ کی تکنیکی تعاون سے
(2 لاکھ 74 ہزار 975 ڈالر کی لاگت سے تعمیر مکمل کرکے اس کاافتتاح کیا گیا ۔
واضح رہے مذکورہ سکول میں10 کلاس رومز کے علاوہ ایک لیبارٹری، لیس کمپیوٹر لیب، سولر سسٹم سے لیس پانی کا کنواں، اور کھیل کامیدان اور اسی طرح کی دیگر سہولیات موجود ہیں ۔