قندھار

قندھار-روزگان ہائی وے کی 209 کلومیٹر کی تعمیر کاآغاز

قندھار-روزگان ہائی وے کی 209 کلومیٹر کی تعمیر کاآغاز

کابل(بی این اے )
209 کلومیٹر طویل قندھار-روزگان شاہراہ کی تعمیر کا آغاز ، نائب وزیربرائے اقتصادی امور ملاعبد الغنی برادر، وزارت تعمیرات عامہ کے ڈائریکٹرملامحمد عیسی ثانی قندھار اور دیگر حکام کی موجودگی میں ہوا۔
اس تقریب میں نائب وزیر اقتصادیات ملا عبدالغنی برادر اخوند نے کہا کہ ملک میں تعمیر نو کے چھوٹے بڑے سینکڑوں منصوبے چل رہے ہیں،ان منصوبوں کے استعمال سے عوام کو بہت سی سہولیات میسر آئیں گی اور کاروباری شعبے میں مثبت تبدیلی آئے گی۔
اس موقع پر وزارت تعمیرات عامہ کے ڈائریکٹر ملا محمد عیسیٰ ثانی نے بتایا کہ 209 کلو میٹر طویل یہ سڑک قندھار کے ضلع ارغنداب سے شروع ہوتی ہے، خاکریز، نیش ، اور دہراود اضلاع سے گزرنے کے بعد ترینکوٹ شہر تک پہنچے گی۔ سردیوں سے قبل 10 کلو میٹر سڑک ہموار کرنے کا کام مکمل کیا جائے گا۔
وزارت تعمیرات عامہ کے جنوبی زون کے پراجیکٹس کے انچارج انجینئر شیر حسن خوشیوال کا کہنا ہے کہ اس سڑک کو ناردرن کوریڈور کہا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے میں 209 کلومیٹر سڑک شامل ہے جس پر تقریباً 150 ملین ڈالر لاگت آئی ہے اور تقریباً 1000 افراد کو کام فراہم کیا گیا ہے۔