قندھار

قندھار میں غیر ملکی کرنسی پر پابندی کے بعد کاروبار میں مثبت تبدیلی

قندھار میں غیر ملکی کرنسی پر پابندی کے بعد کاروبار میں مثبت تبدیلی

 

کابل(بی این اے) بینک آف افغانستان کی جانب سے ملک میں غیر ملکی کرنسی پر پابندی کے پیش نظر شہریوں نے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس سلسلے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
قندھار شہر کے متعدد دکانداروں نے باختر نیوز کے نامہ نگار کو بتایا کہ غیر ملکی کرنسی کے ذریعے لین دین پر پابندی کے باعث دیگر غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے میں افغانی کی قدر میں اضافہ ہوا ہے جس سے شہریوں کے کاروبار اور معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانی ہماری قومی شناخت ہے اور یہ ہر افغان کا فرض ہے کہ وہ افغانی کی قدر کرے اور افغانی کے ذریعے تجارت کرے۔
یاد رہے کہ ملک میں غیر ملکی کرنسی پر پابندی کے پیش نظر اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔