قندھار

قندھار میں 100 ملین ڈالر کا بڑا پروجیکٹ شور اندام سیمنٹ کان کا انتظام احمد نبی زادہ کمپنی کے حوالے کر دیا گیا:

قندھار میں 100 ملین ڈالر کا بڑا پروجیکٹ شور اندام سیمنٹ کان کا انتظام احمد نبی زادہ کمپنی کے حوالے کر دیا گیا

شور اندام سیمنٹ منصوبے کے معاہدے پر وزارت معدنیات و پیٹرولیم اور احمد نبی زادہ کمپنی کے درمیان دستخط کیے گئے تھے۔ اور بدھ کے روز کان کو باضابطہ طور پر محکمہ مائنز اینڈ پیٹرولیم نے کمپنی کے حوالے کیا ۔ احمد نبی زادہ کمپنی کے نمائندے حاجی عبدالرحیم کا کہنا ہے کہ یہ پراجیکٹ 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے استخراج اور پروسیسنگ کے مرحلے میں ہے اور اس سے سیمنٹ کی سالانہ پیداوار تقریباً 10 لاکھ ٹن تک ہو گی۔ اور اس سے 5000 افراد کو بلواسطہ اور بلاواسطہ روزگار ملے گا۔