قندھار

قندھار میں 3 لاکھ ڈالر سے زیادہ کی لاگت سے ایک اسکول کی عمارت کی تعمیر مکمل

قندھار میں 3 لاکھ ڈالر سے زیادہ کی لاگت سے ایک اسکول کی عمارت کی تعمیر مکمل

 

کابل( بی این اے ) قندھار کے محکمہ اقتصادیات کے حکام کا کہنا ہے کہ اس صوبے کے مرکزی شہر کے 9ویں حلقے میں 3 لاکھ 17 ہزار ڈالر کی لاگت سے ایک اسکول کی عمارت کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے۔
قندھار کے محکمہ اقتصادیات کے ترجمان کمال شاہ سادات نے باختر نیوز کے مقامی رپورٹر کو بتایا کہ صوبے کے 9ویں حلقے کے مرکز میں میانکو پرائمری اسکول کی عمارت اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے مالی تعاون سے تعمیر کی گئی ہے۔ جس پر 3 لاکھ 17 ہزار ڈالر لاگت آئی۔ آج اس کی تعمیر مکمل ہوکر باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔
یہ سکول نو ماہ کی مدت تعمیرکیا گیا، جس میں 16 کلاس رومز ہیں، صبح اور دوپہر 1100 لڑکے اور لڑکیاں یہاں تعلیم حاصل کریں گے۔