قندھار

قندھار کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کا گزشتہ ایک سال میں 14 ارب افغانی سے زائد ریونیو اکٹھا کرنے کا اعلان

قندھار کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کا گزشتہ ایک سال میں 14 ارب افغانی سے زائد ریونیو اکٹھا کرنے کا اعلان

 

قندھار: قندھار کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک سال (21 مارچ 2022ء سے 21 مارچ 2023ء تک) میں انہوں نے 14 ارب 2 کروڑ 37 لاکھ 45 ہزار 570 افغانی ریونیو اکٹھا کیا جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 65 فیصد زیادہ ہے۔
حکام کے مطابق گزشتہ سال بنیادی اشیائے خوردونوش پر کسٹم ڈیوٹی میں بھی پہلے کے مقابلے 70 فیصد کمی کی گئی تھی۔
مذکورہ محکمے کا کہنا ہے کہ محصولات میں اضافے کی وجہ ملک میں مالی بدعنوانی کا خاتمہ، قومی تاجروں کو سہولیات کی فراہمی اور معیاری اور تیز رفتار خدمات کی فراہمی ہے۔