قندھار

قندھار کی تاریخی جامع مسجد موسیٰ خان کو تاریخی ورثے طور پر رجسٹر کیا گیا۔

قندھار کی تاریخی جامع مسجد موسیٰ خان کو تاریخی ورثے طور پر رجسٹر کیا گیا۔

 

قندھار: صوبہ قندھار کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کی اطلاع کے مطابق آثار قدیمہ رجسٹر کرنے والی ٹیم نے تاریخی جامع مسجد موسیٰ خان کا سروے کیا۔ جس کے بعد مذکورہ مسجد کو تاریخی ورثہ قرار دے کر باضابطہ طور پر تاریخی آثار کی فہرست میں درج کیا گیا۔
موسیٰ خان جامع مسجد قندھار شہر کے دوسرے حلقے میں واقع ہے، یہ مسجد 1938ء میں قومی تاجر موسیٰ خان توخی نے ذاتی خرچ پر تعمیر کی تھی، اس مسجد میں قندھار کے کئی نامور علماء نے علم دین کی تعلیم و تدریس کی ہے۔