قندہار، مرکز وکاروان  پر حملہ،24 قتل، 8 گرفتار، کافی غنائم

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے الخندق آپریشن کے سلسلے میں دشمن کے مرکز پر حملہ کیا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب عشاء کے وقت مجاہدین نے ضلع معروف کے ثالثون کے علاقے میں واقع فوجی مرکز پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے شدید حملہ کیا،جس کے نتیجے میں مرکز کی […]

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے الخندق آپریشن کے سلسلے میں دشمن کے مرکز پر حملہ کیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب عشاء کے وقت مجاہدین نے ضلع معروف کے ثالثون کے علاقے میں واقع فوجی مرکز پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے شدید حملہ کیا،جس کے نتیجے میں مرکز کی دو برجیں تباہ ہونے کے علاوہ ایک ٹینک نذرآتش اور 8 اہلکار ہلاک ہوئے اور مجاہدین نے ایک ہیوی مشین گن، ایک کلاشنکوف وغیرہ بھی غنیمت کرلی۔

دوسری جانب پیر کےروز صبح کے وقت تازہ دم اہلکاروں کو مجاہدین کی کمین گاہ کاسامنا ہوا، جس میں ایک ٹینک، تین گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہونے کے علاوہ 22 اہلکار ہلاک جبک8 گرفتار ہوئے اور مجاہدین نے تین ہیوی مشین گنیں، دو راکٹ لانچر، 12 کلاشنکوفیں، ایک مارٹرتوپ، پانچ پستول اور دیگر فوجی سازوسامان بھی غنیمت کرلی۔

ذرائع کے مطابق لڑائی کے دوران ایک مجاہد بھی شہید ہوا۔ تقبلہ اللہ

دریں اثناء ضلع ژڑی کے مامور صاحب کے علاقے میں مجاہدین نے دو جنگجوؤں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ذرائع کے مطابق اتوار کےروز دوپہر کے وقت ضلع نیش کے مرکز کے قریب بم دھماکہ سے تباہ ہونے والے ٹینک کو امریکی ڈرون نے نشانہ بناکر ٹکڑے ٹکڑے کردیا۔