قندہار میں ایک قیدی کی وفات کے متعلق اعلامیہ

قندہار میں ایک قیدی کی وفات کے متعلق کمیشن برائے قیدی امور امارت اسلامیہ کا اعلامیہ المناک اطلاع ملی ہےکہ قندہار میں دشمن کے ایک جیل میں صوبہ قندہار ضلع خاکریز کے باغگی گاؤں کے رہائشی ایک اور قیدی جان آغا ولد حبیب اللہ طویل علالت اور کابل انتظامیہ کی عدم توجہ کی وجہ سے […]

قندہار میں ایک قیدی کی وفات کے متعلق کمیشن برائے قیدی امور امارت اسلامیہ کا اعلامیہ

المناک اطلاع ملی ہےکہ قندہار میں دشمن کے ایک جیل میں صوبہ قندہار ضلع خاکریز کے باغگی گاؤں کے رہائشی ایک اور قیدی جان آغا ولد حبیب اللہ طویل علالت اور کابل انتظامیہ کی عدم توجہ کی وجہ سے وفات پاگئے۔ اناللہ وانآ الیہ راجعون

کمیشن برائے امور قیدی امارت اسلامیہ اس سانحہ  پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتا ہے، اللہ تعالی متوفی کو جنت فردوس اور ان کے خاندان و رشتہ داروں کو صبر جمیل اور اجر جزیل عطا فرمائے۔

کابل انتظامیہ کے جیلوں میں قیدیوں کیساتھ بدسلوکی تاحال جاری ہے، خاص طور پر ان قیدیوں کیساتھ ناروا سلوک کیا جارہا ہے، جو پرانے اور شدید بیماریوں میں مبتلا ہیں، جیل کے اندر  مناسب علاج کی سہولت موجود ہے اور نہ ہی قیدیوں کے رشتہ داروں کو اجازت دی جاتی ہے کہ اپنے بیماروں کو ضمانت پر بیرون لے جاکر ان کا علاج کروادے۔

اس حوالےسے ہم انسانی حقوق کی تنظیموں، عالمی فلاحی اداروں اور تمام فریقوں سے فی الفور مطالبہ کرتے ہیں ، کہ قیدیوں کے متعلق اپنی اپنی ذمہ داریوں کو ادا کریں، کابل انتظامیہ کی ایسی غفلت بھری رویہ  کا سدباب کریں اور مظلوم قیدیوں  کیساتھ ناروا سلوک کو ختم کردیا جائے۔

کمیشن برائے قیدی امور امارت اسلامیہ

25 ذیعقدۃ 1441 ھ بمطابق 16 جولائی 2020 ء