قندہار میں دستاربندی کی تقریبات پر حملے کے بابت اعلامیہ

قندہار میں دستاربندی کی تقریبات پر دشمن کے وحشیانہ حملے کے بابت کمیشن برائے تعلیم و تربیت کا  اعلامیہ المناک اطلاع ملی کہ علم و دانش کے دشمنوں نے اپنے ناجائز جرائم کے سلسلے میں جمعہ کےروز صوبہ قندہار ضلع پنجوائی کے ریگی کے علاقے میں ایک دینی مدرسے کی دستار بندی کی تقریب کو […]

قندہار میں دستاربندی کی تقریبات پر دشمن کے وحشیانہ حملے کے بابت کمیشن برائے تعلیم و تربیت کا  اعلامیہ

المناک اطلاع ملی کہ علم و دانش کے دشمنوں نے اپنے ناجائز جرائم کے سلسلے میں جمعہ کےروز صوبہ قندہار ضلع پنجوائی کے ریگی کے علاقے میں ایک دینی مدرسے کی دستار بندی کی تقریب کو مارٹر گولوں کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 3 معصوم بچے شہید جب کہ 4 شدید زخمی ہوئے۔ إِنَّا لِلّٰهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ

ہم اس وحشت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، سوگوار خاندانوں کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں،اللہ تعالی سے شہداء کے لیے جنت الفردوس اور زخمیوں کو مکمل اور جلد صحت یاب ہونے کی التجاء کرتے ہیں ۔

ابتداء سے اب تک کابل انتظامیہ نے نئی نسل کو گمراہ کرنے کی خاطر وسیع پیمانے پر میڈیا اور دیگر وسائل کو استعمال میں لایا ہے، تاکہ ہماری نوجوان نسل کو علم و دانش سے محروم کریں، اسی طرح فوجی شعبے میں بھی متعدد تعلیمی مراکز میں فوجی مراکز اور چوکیاں قائم کیں ہیں۔ مساجد، مدارس،یونیورسٹیز اور علمی مراکز کی بربادی اور بمباری میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ متعدد  روحانی پیشواؤں، مساجد کے اماموں  اور یونیورسٹی کے اساتذہ کو  قتل اور بہت سے قومی و علمی اشخاص کو شہید کیے ہیں۔

امارت اسلامیہ دشمن کو یاد لاتی ہے کہ علمی اشخاص اور تعلیمی  اداروں پر حملے تمام اسلامی، انسانی اور بین الاقوامی اصولوں سے متصادم عمل ہے۔تعلیمی مراکز ملک کے وہ معنوی اثاثہ ہے،جس کا تحفظ ہمارا قومی فریضہ ہے،  اس طرح اعمال سے دشمن تنہا رہ کر قوم کے لیے نفرت  کی علامت بن جاتا ہے۔

آخر میں ایک بار پھر تمام عالمی انسانی اداروں اور حقوقی تنظیموں کو بتلاتے ہیں کہ نوجوان نسل کی تربیت اور تعلیمی اداروں کی بقا  ہر قوم کا مسلم حق ہے، علم  دشمن عناصر کے یہ اعمال ناقابل برداشت ہیں اور اس کی روک تھام ہونا چاہیے۔ تمام انسانی اور حقوقی تنظیموں کو اس بارے میں اپنی ذمہ داری کا احساس اور  ہنگامی اقدامات اٹھانا چاہیے، تاکہ کابل انتظامیہ کے اس طرح علم دشمن اعمال کا سدباب ہوجائے۔

کمیشن برائے تعلیم و تربیت امارت اسلامیہ

22 رجب المرجب 1442 ھ ق

16 حوت 1399 ھ   ش

06 مارچ 2021 ء