قندہار و روزگان،دوچوکیاں فتح، 12 ہلاک، 5 گرفتار، کافی غنائم

عمری آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے قندہار اور روزگان صوبوں میں فوجی چوکیوں پر حملہ کیا۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب رات گئے صوبہ قندہار ضلع شاہ ولیکوٹ کے البک کے علاقے میں واقع کٹھ پتلی فوجوں کی دو چوکیوں پر مجاہدین نے ہلکے و بھاری […]

عمری آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے قندہار اور روزگان صوبوں میں فوجی چوکیوں پر حملہ کیا۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب رات گئے صوبہ قندہار ضلع شاہ ولیکوٹ کے البک کے علاقے میں واقع کٹھ پتلی فوجوں کی دو چوکیوں پر مجاہدین نے ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے شدید حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اللہ تعالی کی نصرت سے ایک چوکی فتح اور وہاں تعینات اہلکاروں میں سے 5 ہلاک جبکہ 5 گرفتار ہونے کے علاوہ مجاہدین نے 7 کلاشنکوفیں، ایک ہیوی مشین گن، ایک ہینڈگرنیڈ ، ایک دوربین اور دیگر فوجی سازوسامان غنیمت اور ایک گاڑی تباہ ہوئی۔

دوسری جانب ایک اور چوکی پر مجاہدین کے حملے میں دو فوجی مارے گئے۔

رپروٹ کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات دس بجے کے لگ بھگ صوبہ روزگان ضلع چنارتو کے گرم آب کے علاقے تورپیچ کے مقام پر واقع فوجی چزکی پر مجاہدین نے اسی نوعیت کا حملہ کیا، جس کے نتیجے میں چوکی فتح اور وہاں تعینات اہلکاروں میں سے 5 ہلاک جبکہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے اور مجاہدین نے ایک راکٹ لانچر، ایک ہوی مشین گن، دو بارودی سرنگوں کی نشاندہی کرنیوالے آلے،چار کلاشنکوفیں اور دیگر فوجی سازوسامان غنیمت کرلیا، البتہ ایک رینجر گاڑی بھی تباہ ہوئی۔

اسی طرح منگل کےروز صبح کے وقت ضلع چارچینہ کے خوشی مرکز میں تعینات افغان فوجی نجیب ولد حضرت خان باشندہ صوبہ قندوز نے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ، جنہوں نے ایک سنائیپرگن بھی مجاہدین کے حوالے کردیا۔