قندہار و فاریاب: فتوحات کمانڈر سمیت 19 ہلاک و زخمی، غنائم

الخندق آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے قندہار اور فاریاب صوبوں میں دشمن کو نشانہ بنایا۔ اطلاعات کے مطابق صوبہ قندہار ضلع میوند کے مندوزئی کے علاقے میں پہلے دشمن پر دھماکہ ہوا، جس سے گاڑی تباہ ہوئی اور اس میں سوار کمانڈر  رحمت اللہ ہلاک جبکہ بعد میں مجاہدین نے دشمن […]

الخندق آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے قندہار اور فاریاب صوبوں میں دشمن کو نشانہ بنایا۔

اطلاعات کے مطابق صوبہ قندہار ضلع میوند کے مندوزئی کے علاقے میں پہلے دشمن پر دھماکہ ہوا، جس سے گاڑی تباہ ہوئی اور اس میں سوار کمانڈر  رحمت اللہ ہلاک جبکہ بعد میں مجاہدین نے دشمن پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 5 فوجی ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوئے۔

دوسری جانب ضلع شاہ ولیکوٹ کے کوندلان کے رہائشی نام نہاد قومی لشکر کے جنگجو علی رضا ولد محمدشریف مجاہدین سے آملے۔

رپورٹ کے مطابق  رات کے وقت مجاہدین نے صوبہ فاریاب ضلع چہلگزی کے گندآب کے علاقے میں واقع چوکی پر حملہ کیا،جس کے نتیجے میں اللہ تعالی کی نصرت سے چوکی فتح اور وہاں تعینات اہلکاروں میں سے ایک ہلاک جبکہ 6 زخمی اور مجاہدین نے دو ہیوی مشین گنیں، ایک ایم 16 امریکی گن اور دیگر فوجی سازوسامان غنیمت کرلی۔

ذرائع کے مطابق دشمن کی جوابی فائرنگ سے دو مجاہدین شہید جبکہ دو زخمی ہوئے۔ تقبلہمااللہ تعالی