قندہار و فراہ،ایئرپورٹ پر میزائل حملہ، دو چوکیاں فتح، 6 قتل، غنائم

عمری آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے قندہار ایئرپورٹ پر میزائل داغے،جبکہ قندہار اور فراہ صوبوں میں پولیس چوکیوں پر حملہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق جمعرات کےروز مقامی وقت کے مطابق علی الصبح پانچ بجے کے لگ بھگ مجاہدین نے قندہار ایئرپورٹ پر تین میزائل داغے، جو اہداف پر گر کر دشمن […]

عمری آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے قندہار ایئرپورٹ پر میزائل داغے،جبکہ قندہار اور فراہ صوبوں میں پولیس چوکیوں پر حملہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق جمعرات کےروز مقامی وقت کے مطابق علی الصبح پانچ بجے کے لگ بھگ مجاہدین نے قندہار ایئرپورٹ پر تین میزائل داغے، جو اہداف پر گر کر دشمن کے لیے جانی و مالی نقصانات کے سبب بنے۔

دوسری جانب بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات بارہ بجے کے لگ بھگ ضلع ارغندآب کے سیاہ سنگ درہ کے علاقے میں واقع پولیس اہلکاروں کی دو چوکیوں پر مجاہدین نے ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے شدید حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اللہ تعالی کی نصرت سے ایک چوکی فتح اور وہاں تعینات اہلکاروں میں سے تین ہلاک جبکہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے، اس کے علاوہ مجاہدین نے ایک ہیوی مشین گن، ایک راکٹ لانچر، تین کلاشنکوفیں اور دیگر فوجی سازوسامان غنیمت کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب صوبہ فراہ کے صدر مقام فراہ شہر کے قریب شمالگاہ کے مقام پر واقع پولیس اہلکاروں کی چوکی پر مجاہدین نے اسی نوعیت کا حملہ کیا، جو دو گھنٹے تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں اللہ تعالی کی نصرت سے چوکی فتح اور وہاں تعینات اہلکاروں میں سے تین ہلاک جبکہ دیگر فرار اور دشمن کے  دو ٹینک اور ایک رینجر گاڑی بھی تباہ ہوئی۔

الحمدللہ مجاہدین کا کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔