قندہار و ہلمند، چوکیاں فتح، کمانڈر سمیت 19 ہلاک،  اسلحہ غنیمت

الخندق آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے قندہار اور ہلمند صوبوں میں دشمن کے مراکز پر حملہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق پیر کےروز دوپہر سے قبل صوبہ قندہار ضلع میوند کے مندوزئی کیمپ کے علاقے میں مجاہدین نے چار فوجیوں اور قلعہ شاہ میر کے مقام پر تین فوجیوں کو موت کے […]

الخندق آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے قندہار اور ہلمند صوبوں میں دشمن کے مراکز پر حملہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق پیر کےروز دوپہر سے قبل صوبہ قندہار ضلع میوند کے مندوزئی کیمپ کے علاقے میں مجاہدین نے چار فوجیوں اور قلعہ شاہ میر کے مقام پر تین فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

اسی طرح ضلع شاہ ولیکوٹ کے تناوچہ اور باغ دہ سرے کے علاقے میں واقع کٹھ پتلی فوجوں نے دو چوکیوں کو مجاہدین کی خوف سے چھوڑ کر فرار ہوئے اور مجاہدین نے وہاں موجود اسلحہ وغیرہ مجاہدین نے قبضے میں لیا۔

نیز بدھ کے روز صبح کے وقت ضلع معروف کے خادہ کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں ایک ٹینک تباہ اور اس میں سوار اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔

صوبہ ہلمند سے آمدہ رپورٹ کے مطابق عشاء کے وقت ضلع نادعلی کے پارچاو اور شاول کے علاقوں میں مجاہدین کے سنائیپرگن حملوں میں 11 پولیس اہلکار اور کٹھ پتلی فوجی قتل ہوئے۔

دوسری جانب پیر کےروز ضلع گریشک کے آب پاشک ماندہ کے علاقے میں بم دھماکہ سے کمانڈر زین اللہ سمیت متعدد اہلکار قتل ہوئے  اور گریشک و سنگین اضلاع کے درمیانی علاقے میں پولیس اہلکار  مجاہدین سے آملے، جنہوں نے ایک کلاشنکوف بھی مجاہدین کے حوالے کردیا۔