بلخ

قوشتیپہ کینال شہریوں کے لیے ایک تفریحی مقام میں تبدیل

قوشتیپہ کینال شہریوں کے لیے ایک تفریحی مقام میں تبدیل

 

کابل (بی این اے) قوشتپیہ کینال جس کا پہلا مرحلہ امارت اسلامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں کی موجودگی میں مکمل کرکے افتتاح کیا گیا تھا، اب صوبہ بلخ اور ملک کے دیگر صوبوں کے باشندوں کے لیے ایک خوبصورت تفریحی مقام میں تبدیل ہوچکا ہے۔

اس نہر کو دیکھنے کے لیے جوزجان اور قندھار سے آنے والے احمد جاوید اور عزت اللہ کا کہنا ہے کہ قوشتپیہ کینال کے پہلے مرحلے کی تعمیر اور افتتاح تمام افغانوں کا خواب تھا۔

اسی دوران اس نہر کو دیکھنے کے لیے آنے والے مزار شریف کے دو رہائشیوں ذکر اللہ اور محمد ابراہیم نے کہا کہ امارت اسلامیہ کی جانب سے اس نہر کی تعمیر ایک حیران کن اقدام ہے۔

یہ آمر قابل ذکر ہے کہ قوشتیپہ کینال کے پہلے فیز کے افتتاح امارت اسلامیہ کے اعلیٰ حکام کی موجودگی میں کیا گیا اور اس نہر کے دوسرے فیز کا کام صوبہ بلخ کے ضلع دولت آباد میں جاری ہے۔