کابل

قومی بجٹ برائے مالی سال 1403ش کی منظوری دے دی گئی

قومی بجٹ برائے مالی سال 1403ش کی منظوری دے دی گئی

 

کابل ( بی این اے ) افغانستان کے مالی سال 1403ش (2024ء) قومی بجٹ امیر المؤمنین حفظہ اللہ نے پوری غور و فکر کے بعد منظور کیا۔
امارت اسلامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ رواں مالی سال کے قومی بجٹ میں عوام کی ضروریات اور ترجیحات کا بھرپور خیال رکھا گیا ہے۔ رواں سال کا قومی بجٹ بھی گزشتہ سال کی طرح ملکی آمدنی سے تیار کیا گیا ہے۔
ذبیح اللہ مجاہد نے لکھا کہ وزارت خزانہ ہمیشہ کی طرح مالی سال 1403ش کا قومی بجٹ ملک کے مالیاتی نظام شامل کرے گی اور متعلقہ اداروں کو شفافیت کے ساتھ فراہم کرے گی۔