لوگر،سپیشل فورس اور چوکی پر حملہ، 6 اہلکار ہلاک و زخمی

سپیشل فورس اہلکاروں اور جنگجوؤں کی چوکی پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ لوگر کے صدر مقام پل عالم شہر میں حملہ کیا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق سنیچر کے روز دوپہر سے قبل پل عالم شہر کے خدر کے علاقے میں مجاہدین نے سپیشل فورس اہلکاروں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک […]

سپیشل فورس اہلکاروں اور جنگجوؤں کی چوکی پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ لوگر کے صدر مقام پل عالم شہر میں حملہ کیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق سنیچر کے روز دوپہر سے قبل پل عالم شہر کے خدر کے علاقے میں مجاہدین نے سپیشل فورس اہلکاروں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک رینجر گاڑی تباہ ہونے کے علاوہ تین اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئيں۔

دوسری جانب جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب جمعہ قلعہ کے علاقے میں مجاہدین نے جنگجوؤں کی چوکی پر حملہ کیا، تاہم ہلاکتوں سے متعلقہ اطلاع فراہم نہ ہوسکی۔

اسی طرح سنیچر کے روز سہ پہر کے وقت بادخواب گاؤں میں بم دھماکہ سے ایک فوجی زخمی ہوا۔