لوگر، آرمی چوکی پر امریکی بمباری، 14 اہلکار ہلاک

امریکی ہیلی کاپٹروں نے صوبہ لوگر ضلع برکی برک میں کٹھ پتلی فوجوں کی چوکی پر بمباری کی۔ اطلاعات کے مطابق پیر کےروز 2015-07-20 مقامی وقت کے مطابق علی الصبح پانچ بجے کے لگ بھگ ضلع برکی برک کے چلتن کے علاقے میں واقع کٹھ پتلی فوجوں کی چوکی پر امریکی بمبار ہیلی کاپٹروں نے […]

امریکی ہیلی کاپٹروں نے صوبہ لوگر ضلع برکی برک میں کٹھ پتلی فوجوں کی چوکی پر بمباری کی۔

اطلاعات کے مطابق پیر کےروز 2015-07-20 مقامی وقت کے مطابق علی الصبح پانچ بجے کے لگ بھگ ضلع برکی برک کے چلتن کے علاقے میں واقع کٹھ پتلی فوجوں کی چوکی پر امریکی بمبار ہیلی کاپٹروں نے فضائی حملہ کیا۔

عینی شاہدین کے مطابق حملے سے 14 اہلکار ہلاک ہونے کے علاوہ چوکی بھی مکمل طور پر تباہ ہوئی۔

واضح رہے کہ ایک سال قبل مذکورہ ضلع  میں اسی نوعیت امریکی حملے میں متعدد کٹھ پتلی ہلاک ہوئے تھے۔

ضلع محمدآغہ سے اطلاع ملی ہےکہ اتوار کےروز 2015-07-19 مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے کے لگ بھگ غزنی خیل کے علاقے میں فوجی گاڑی پر ہونے والے دھماکہ سے ایک فوجی زخمی ہوا۔