لوگر

لوگر، 67 نشے کے عادی افراد علاج کے لیے مرکزصحت منتقل

لوگر، 67 نشے کے عادی افراد علاج کے لیے مرکزصحت منتقل

کابل (بی این اے) لوگر کے مقامی حکام نے صوبے میں 67 نشے کے عادی افراد کو جمع کرنے اور انہیں مرکز صحت میں منتقل کرنے کی اطلاع دی ہے۔
صوبہ لوگر پولیس ہیڈ کوارٹر کے ترجمان احمد اللہ انس نے باختر نیوز کے مقامی رپورٹر کو بتایا کہ
پولیس ہیڈ کوارٹر کے انسداد منشیات کے انتظامی اہلکاروں نے ان عادی افراد کو پل عالم اور مذکورہ صوبے کے اضلاع سے اکٹھا کیا ہے جنہیں علاج کے بعد ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ امارت اسلامیہ کی آمد کے بعد لوگر میں منشیات کے عادی افراد کے علاج کے ساتھ ساتھ منشیات کی کاشت اور اسمگلنگ کے خلاف بھی سنجیدہ اقدامات کیے گئے۔