لوگر اور بدخشان،مغوی بازیاب،4 جنگجو اور فوجی سرنڈر

صوبہ لوگر میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے مغوی کو بازیاب کروایا ،جبکہ لوگر اور بدخشان صوبوں میں چار جنگجو اور فوجی مخالفت سے دستبردار ہوئے۔ آمدہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کےروز سہ پہر کے وقت صوبہ لوگر ضلع چرخ کے مربوطہ علاقے میں اغواءکاروں نے ایک شخص کو گاڑی سمیت اغوا کرنے کی کوشش […]

صوبہ لوگر میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے مغوی کو بازیاب کروایا ،جبکہ لوگر اور بدخشان صوبوں میں چار جنگجو اور فوجی مخالفت سے دستبردار ہوئے۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کےروز سہ پہر کے وقت صوبہ لوگر ضلع چرخ کے مربوطہ علاقے میں اغواءکاروں نے ایک شخص کو گاڑی سمیت اغوا کرنے کی کوشش کی اور مجاہدین کو اطلاع ملتے ہی چاک و چوبند دستے حرکت میں آئيں،اس دوران مجاہدین نے مغوی کو گاڑی سمیت بازیاب کروایا اور اغواءکاروں کی تلاش شروع کردی۔

دوسری جانب جمعہ کےروز ضلع برکی برک کے سربلند اروچہلتن گاؤں کے رہائشی دو فوجی پرویز ولد محمد اسماعیل اور زلمئے ولد محمد رحیم نے مخالفت سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ کےروز صوبہ بدخشان ضلع راغستان کے مربوطہ علاقے میں نام نہاد قومی لشکر کے دو جنگجو صبغت اللہ اور سنگ محمد نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مجاہدین سے آملے۔