لوگر اور زابل  میں سیکورٹی فورسز پر حملے، چار اہلکار ہلاک

سیکورٹی فورسز پر لوگر اور زابل صوبوں  میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے حملہ کیا۔ آمدہ رپورٹ کے مطابق منگل کےروز مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے کے لگ بھگ  صوبہ لوگر کے صدر مقام پل عالم شہر کے نیازئی کے علاقے میں کٹھ پتلی فوجوں پر ہونے والے حملے میں دو اہلکار […]

سیکورٹی فورسز پر لوگر اور زابل صوبوں  میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے حملہ کیا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق منگل کےروز مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے کے لگ بھگ  صوبہ لوگر کے صدر مقام پل عالم شہر کے نیازئی کے علاقے میں کٹھ پتلی فوجوں پر ہونے والے حملے میں دو اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا۔

صوبہ زابل سے اطلاع ملی ہےکہ منگل کےروز مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بجے کے لگ بھگ ضلع شہرصفا کے ملتنی کے علاقے میں کٹھ پتلی فوجوں پر ہونے والے حملے میں دو اہلکار ہلاک ، ایک زخمی جبکہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔