لوگر

لوگر میں پبلک پارک کی چاردیواری کی تعمیر کا آغاز

لوگر میں پبلک پارک کی چاردیواری کی تعمیر کا آغاز

کابل(بی این اے )
محکمہ زراعت، آبپاشی اور لائیو سٹاک لوگر کے حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ صوبے کے ضلع محمد آغا کے علاقے دہنو میں 33 لاکھ افغانی کی لاگت سے پبلک پارک کے چاردیواری کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔
لوگر ایگریکلچر ایریگیشن اینڈ لائیو سٹاک کے ڈائریکٹر مولوی سید امین ہاشمی نے کہا کہ اس منصوبے کی مالی لاگت ورلڈ فوڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایف پی) فراہم کرتی ہے۔
محکمہ کے حکام کے مطابق 1,020 میٹر لمبی اس دیوار کی تعمیر کا کام تین ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔