ماہنامہ شریعت کا 100واں شمارہ منظرِعام پر

شمارہ نمبر 100   ماہنامہ شریعت اپنے سفر کی سوویں منزل پر پڑاو ڈال رہا ہے۔ سوواں شمارہ منظر عام پر آگیا ہے۔ اللہ کرے یہ سفر قائم ودائم رہے۔ جس طرح اس میگزین نے اب تک امارت اسلامیہ کی ترجمانی کرکے بڑے پیمانے پر لوگوں کو حقائق سے آگاہ کیا آئندہ بھی یہ سلسلہ […]

شمارہ نمبر 100

 

ماہنامہ شریعت اپنے سفر کی سوویں منزل پر پڑاو ڈال رہا ہے۔ سوواں شمارہ منظر عام پر آگیا ہے۔ اللہ کرے یہ سفر قائم ودائم رہے۔ جس طرح اس میگزین نے اب تک امارت اسلامیہ کی ترجمانی کرکے بڑے پیمانے پر لوگوں کو حقائق سے آگاہ کیا آئندہ بھی یہ سلسلہ چلتا رہے۔ دین حق کا یہ پیغام دنیا کے ہرشخص تک پہنچے۔

یہ سوواں شمارہ شریعت کا خاص شمارہ ہے۔ اداریہ بھی اس مرتبہ خاص شمارے کی مناسبت سے لکھا گیا ہے۔ انٹریوزمیں امارت اسلامیہ کے عظیم رہنما شیخ نظرگل صاحب کی گفتگو شامل کی گئی ہے۔ شیخ روس کے خلاف جہاد کا اولین آغاز کرنے والے چند مجاہدین میں سے ہیں۔ گفتگو میں انہوں نے اپنا علمی، خاندانی اور تحریکی پس منظر سب واضح کیا ہے۔ بڑا معلوماتی انٹرویو ہے۔ اسی طرح سوانح میں اس بار شیخ فقیراللہ رحمۃ اللہ کی سوانح شامل ہیں جو روس کے خلاف جہاد کے بانیوں میں سے تھے اور آخر تک اپنی اصول پسندانہ، سادہ، باوقار، علمی اور جہادی زندگی کے اصولوں پرکاربند رہے۔ معلومات افزا روح پرو رتحریرہے ۔

رمضان المبارک کے بعد لوگوں میں رمضان والا دین جذبہ اور اہمیت ختم ہوجاتی ہے۔ اس حوالے سے مفتی حسن زوی کی فکر انگیز تحریر،  امریکی انخلاء کے بعد امارت اسلامیہ کو درپیش ہونے والی طویل فکری جنگ ، قطر معاہدے کی تفصیلی کہانی، امریکی سیاہ فام شہری کا قتل، ماہنامہ شریعت کے سو شماروں کے سفر کی روداد پرمضامین، ڈاکٹر عبداللہ المحیسنی کا شام سے امارت اسلامیہ کے رہنماوں کے نام خط،اقوام متحدہ کی امارت اسلامیہ کے بارے میں منفی رپورٹ وغیرہ بہت سے دیگر معلوماتی اور فکری مضامین شامل اشاعت ہیں۔ مستقل سلسلوں میں افغانستان گذشتہ مہینے میں، جنگی جرائم، گذشتہ ماہ کی کارروائیوں کا جدول وغیرہ کے ساتھ نیا شروع کردہ سلسلہ “ہفتہ وار پریس بریفنگ” بھی شامل اشاعت ہے، جس میں افغانستان کے اہم مسائل پر امارت اسلامیہ کی جانب سے ہفتہ وار بنیادوں پر اپنا سرکاری موقف پیش کیا جاتا ہے۔

 

ماہنامہ شریعت کو خود بھی پڑھیں اور اسے اپنے جاننے والوں تک بھی پہنچائیں

ماہنامہ شریعت ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے درج ذیل لنکس استعمال کریں:

پی ڈی ایف فائل ڈاونلوڈ لنک ‏

http://www.mujali.com/shariat/shariat-100.pdf

یونیکوڈ{ورڈ}فائل ڈاونلوڈ لنک

http://www.mujali.com/shariat/shariat–100msword.docx

ماہنامہ شریعت کا ٹویٹر اکاونٹ

www.twitter.com/shariatmagazin1

الامارہ وٹس آپ نمبر

0093708638285