کابل

متحدہ عرب امارات، 42 افغان قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ

متحدہ عرب امارات، 42 افغان قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ

 

کابل( بی این اے ) امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں 42 افغان قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ کے نائب ترجمان حافط ضیاء احمد تکل کا کہنا ہے کہ امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ کی ہدایت پر متحدہ عرب امارات میں افغان سفارت خانے کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں 42 افغان باشندے جو وہاں کی مختلف جیلوں میں قید تھے یو اے ای حکومت کی قیادت کے معافی کے حکمنامے کے تحت رہا ہورہے ہیں۔ ان قیدیوں میں سے کچھ کو رہا جبکہ دیگر کو عنقریب رہا کر دیا جائے گا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ: “امارت اسلامیہ افغانستان دنیا میں ہر جگہ اپنے شہریوں کی حالت سے خود کو باخبر رکھنے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ان شاء اللہ ٹھوس اقدامات اٹھائے گی۔”

یاد رہے کہ امارت اسلامیہ کی حاکمیت کے دوران مختلف ممالک میں افغان قیدیوں کی رہائی کی کوششیں جاری ہیں اور اب تک درجنوں افغان قیدی دیگر ممالک کی جیلوں سے رہا ہوچکے ہیں۔