بلخ

متحدہ عرب امارات سے پہلی کارگو فلائٹ کی افغانستان آمد

متحدہ عرب امارات سے پہلی کارگو فلائٹ کی افغانستان آمد

کابل(الامارہ)
امارت اسلامیہ افغانستان کی حاکمیت کے بعد متحدہ عرب امارات سے پہلی دفعہ کارگو فلائٹ صوبہ بلخ کے ائیر پورٹ پہنچی۔
ذرائع کے مطابق فلائی اسکائی ایئرلائنز نے باضابطہ طور پر متحدہ عرب امارات اور صوبہ بلخ کے درمیان پروازیں شروع کردی ہیں۔
اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں بلخ کے تجارت و سرمایہ کاری کے سربراہ جناب اسد اللہ اسدی، مولانا جلال الدین محمد بلخی ایئرپورٹ کے کسٹم منیجر عبداللہ مطمئن اور ائیرپورٹ عملہ کے ارکان موجود تھے۔