مجاہدین کے حملے،کمانڈروں سمیت 11 ہلاک، غنائم

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے کابل، غزنی، میدان، ننگرہار اور خوست صوبوں میں کٹھ پتلی اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق کابل شہر کے حلقہ نمبر18 کے ورسک کے علاقے میں گوریلا مجاہدین نے 2 کٹھ پتلی فوجوں کو مار ڈالے۔ رپورٹ کے مطابق صوبہ غزنی کے صدر مقام غزنی شہر کے پیرقرضدار […]

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے کابل، غزنی، میدان، ننگرہار اور خوست صوبوں میں کٹھ پتلی اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق کابل شہر کے حلقہ نمبر18 کے ورسک کے علاقے میں گوریلا مجاہدین نے 2 کٹھ پتلی فوجوں کو مار ڈالے۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ غزنی کے صدر مقام غزنی شہر کے پیرقرضدار کے علاقے میں مجاہدین نے سابق امریکی مترجم و مخبر اور کٹھ پتلی انتظامیہ کے اعلی آفسر فیروزشاہ ولد قاسم کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور ان کے پستول کو قبضے میں لیا۔

اسی طرح صوبہ میدان کے صدر مقام میدان شہر کے موسی غونڈی کے علاقے میں بم دھماکہ سے فوجی ٹینک تباہ اور اس میں سوار اہلکار ہلاک و  زخمی ہوئے اور بعد میں جائے حادثہ پر اکٹھے ہونے والے اہلکاروں پر مجاہدین نے حملہ کیا، جس میں ایک فوجی مارا گیا۔

نیز صوبہ ننگرہار ضلع خوگیانی کے کرم خیل کے علاقے میں حکمت عملی کے تحت ہونے والے دھماکہ سے فوجی رینجر گاڑی تباہ اور اس میں سوار جنگجو کمانڈر بلال سمیت 4 جنگجو ہلا ک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق صوبہ خوست ضلع درگئی کے چپری بلخی کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں 3 وحشی کمانڈو ہلاک ہوئے۔