مجاہدین کے حملے، دعوت،5 ہلاک، ایک گرفتار، 6سرنڈر

کمیشن  برائے دعوت و ارشاد امارت اسلامیہ کے عمائدین کی جدوجہد کے نتیجے میں پکتیا،پکتیکا ارو لوگر صوبوں میں 6 اہلکار مجاہدین سے آملے، جب کہ  کابل،لغمان اور پکتیا صوبوں میں دشمن کو  مجاہدین نے نشانہ بنایا۔ اطلاعات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب صوبہ لغمان ضلع علیشنگ کے رہین کے علاقے میں […]

کمیشن  برائے دعوت و ارشاد امارت اسلامیہ کے عمائدین کی جدوجہد کے نتیجے میں پکتیا،پکتیکا ارو لوگر صوبوں میں 6 اہلکار مجاہدین سے آملے، جب کہ  کابل،لغمان اور پکتیا صوبوں میں دشمن کو  مجاہدین نے نشانہ بنایا۔

اطلاعات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب صوبہ لغمان ضلع علیشنگ کے رہین کے علاقے میں اینٹلی جنس سروس اہلکاروں کو مجاہدین کی کمین گاہ کا سامنا ہواجس میں 2 مخبر ہلاک ہوئے اور ان کے اسلحہ کو مجاہدین نے قبضے میں لیا۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ پکتیا کے صدرمقام گردیز شہر کے ابراہیم خیل کے علاقے میں مقامی جنگجوؤں پر ہونے والے حملے میں 2 شرپسند ہلاک ہوئے، جب کہ ضلع احمدخیل کے سکندرخیل کے علاقے میں مجاہدین نے ایک کمانڈو کو گرفتار کرلیا اور ضلع احمدآباد کے رہائشی دو فوجیوں سیدگل اور میرزاگل ولد سحرگل نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مخالفت سے دستبردار ہوئے۔

دوسری جانب صوبہ پکتیکا ضلع اورگون کے رہائشی 3 فوجیوں قمرگل ولد مارخان، وحیدگل ولد ولی گل اور بخترجان ولد سخنا جان اور صوبہ لوگر ضلع خروار میں صوبہ تخار کے رہائشی افغان فوجی مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈال دیے، جنہوں نے ایک ہیوی مشین گن، ایک امریکی رائفل اور دیگرفوجی سازوسامان بھی مجاہدین کے حوالے کردیا۔

اسی طرح بدھ کےروز سہ پہر کے وقت کابل شہر کے حلقہ نمبر19 میں فوجی کمانڈر گل محمد اس وقت حکمت عملی کے تحت دھماکہ سے ہلاک ہوا، جب ان کے ہاتھ میں مجاہدین کا کھلونا بم تھا۔