کابل

محکمہ امور نوجوانان کی جانب سے کابل یونیورسٹی کے طلباء کے لیے فری لانسنگ کورس کا آغاز

محکمہ امور نوجوانان کی جانب سے کابل یونیورسٹی کے طلباء کے لیے فری لانسنگ کورس کا آغاز

کابل: گزشتہ روز وزارت اطلاعات و ثقافت کی تحت محکمہ برائے امور نوجوانان نے کابل یونیورسٹی کے طلباء کے لیے آمدنی اور ملازمتیں پیدا کرنے کے لیے ایک فری لانسنگ (فری لانس) کورس کا آغاز کیا جس میں قاری یونس راشد اور کابل یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر اسامہ عزیز نے شرکت کی۔
مذکورہ کورس کے لیے پہلے طلبہ کا ٹیسٹ لیا گیا اور کامیاب طلبہ کو مذکورہ ایک ماہانہ کورس کے لیے منتخب کیا گیا۔
ڈائریکٹر امور نوجوانان قاری یونس راشد نے کہا کہ نوجوان بے روزگاری کا زیادہ شکار ہیں۔ اس لیے فری لانسنگ روزگار حاصل کرنے کا ایک ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے۔
کابل یونیورسٹی کے صدر جناب ڈاکٹر اسامہ نے وزارت اطلاعات و ثقافت کی طرف سے اس پروگرام کو طلبہ کی استعداد کار میں اضافے اور روزگار کے لیے مفید قرار دیا اور طلبہ سے کہا کہ وہ مثبت نتائج کے لیے وقت پر کلاسوں میں حاضری دیں۔