مدارس دینیہ پر فضائی حملے، دو افراد شہید

کٹھ پتلی انتظامیہ کے بلخ اور پکتیکا صوبوں میں مدارس دینیہ اور عوام کو نشانہ بنایا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق صوبہ بلخ ضلع خاص بلخ کے ہیواد کے علاقے میں مدرسہ عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ پر وحشی انتظامیہ کی فضائیہ نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب رات گئے بمباری کی،جس کے نتیجے […]

کٹھ پتلی انتظامیہ کے بلخ اور پکتیکا صوبوں میں مدارس دینیہ اور عوام کو نشانہ بنایا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق صوبہ بلخ ضلع خاص بلخ کے ہیواد کے علاقے میں مدرسہ عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ پر وحشی انتظامیہ کی فضائیہ نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب رات گئے بمباری کی،جس کے نتیجے میں مدرسے کی عمارت کو نقصان پہنچنے کے علاوہ ایک طالب علم بھی شہید ہوا،جبکہ ضلع چاربولک کے شاخ تیمور کے علاقے میں مدرسہ دارالعلوم پر اسی نوعیت فضائی حملے میں مدرسے کو مالی نقصان پہنچا۔
دوسری جانب بدھ کے روز صوبہ پکتیکا ضلع سرحوضہ کے پڑاو کے علاقے میں وحشی مقامی جنگجوؤں نے ایک شخص پر تشدد کرنے کے بعد انہیں بم پر بھٹا کر نہایت درندگی سے شہید کردیا۔
اناللہ وانآ الیہ راجعون