مذاکرات کے متعلق تازہ افواہات کے حوالے سے امارت اسلامیہ کے سیاسی دفتر کا اعلامیہ

گزشتہ کئی روز سے چند مغربی ذرائع ابلاغ کی جانب سے بار بار افواہات پھیلائے جاتے ہیں، کہ گویا امارت اسلامیہ کے نمائندوں نے کابل انتظامیہ کے ایلچیوں سے بات چیت شروع کی ہے اور مذاکرات ہورہے ہیں۔ ایسی ایک بے بنیاد رپورٹ منگل کے روز گارڈین نامی مغربی روزنامے اور جمعرات کے روز دوسری […]

گزشتہ کئی روز سے چند مغربی ذرائع ابلاغ کی جانب سے بار بار افواہات پھیلائے جاتے ہیں، کہ گویا امارت اسلامیہ کے نمائندوں نے کابل انتظامیہ کے ایلچیوں سے بات چیت شروع کی ہے اور مذاکرات ہورہے ہیں۔

ایسی ایک بے بنیاد رپورٹ منگل کے روز گارڈین نامی مغربی روزنامے اور جمعرات کے روز دوسری مرتبہ آزادی ریڈیو کے نام سے ابلاغی ذرائع نے نامعلوم اینٹلی جنس ذرائع کے اشارے پر شائع کی، کہ گویا امارت اسلامیہ کے نمائندے سعودی عرب میں آئندہ ہفتہ کابل انتظامیہ کے ایلچیوں سے ملاقات کرینگے۔

ہم ان افواہات کی تردید کرتے ہیں، درحقیقت دشمن میدان جنگ میں گھبراہٹ اور اضطراب سے روبرو ہے۔ اس طرح مبہم اوربےبنیاد رپورٹوں کے ذریعے عامہ ذہنیت کو مصروف رکھنا چاہتا ہے۔

اگر کابل انتظامیہ کیساتھ مذاکرات کے نام سے کوئی عمل جاری ہوتا،  تو امارت اسلامیہ اعلان کرتی، یہ کہ امارت اسلامیہ کے مربوطہ اعضاء اس سے خبر ہے اور مغرض میڈیا بےبنیاد افواہات پھیلارہے ہیں۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ دشمن خفیہ اداروں کی جانب سے ایسی افواہات پھیلانے کی تجاویزدیے دیے جاتے ہیں۔ امید اہل وطن اس سے دھوکہ میں نہ پڑیں۔

امارت اسلامیہ سیاسی دفتر

19 / محرم الحرام 1438 ھ بمطابق 20 / اکتوبر 2016 ء