مرحوم امیرالمؤمنین رحمہ اللہ کے بھائی اور فرزند  جہادی عہدوں پر فائز

تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیر کے روز 26/ جمادی الثانی 1437ھ بمطابق 04/ اپریل 2016ء کو امارت اسلامیہ کی قیادت اور رہبری شوری کے اراکین کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں امارت اسلامیہ کی قیادت، رہبری شوری کے اراکین ، اعلی حکام اور فوجی کمانڈروں نے شرکت کی۔ رپورٹ کے […]

تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیر کے روز 26/ جمادی الثانی 1437ھ بمطابق 04/ اپریل 2016ء کو امارت اسلامیہ کی قیادت اور رہبری شوری کے اراکین کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔

اس اجلاس میں امارت اسلامیہ کی قیادت، رہبری شوری کے اراکین ، اعلی حکام اور فوجی کمانڈروں نے شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق اجلاس میں امارت اسلامیہ کی قیادت اور رہبری شوری کے اراکین کی جانب سے امارت اسلامیہ کے مؤسس مرحوم عالی قدر امیرالمؤمنین ملا محمد عمر مجاہد رحمہ اللہ کے بھائی جناب الحاج ملا عبدالمنان عمری کو رہبری شوری کے رکن اور دعوت و ارشاد کمیشن کے سربراہ اور مرحوم امیرالمؤمنین کے فرزند جناب مولوی محمد یعقوب مجاہد کو رہبری شوری کے رکن اور ملک کے 15 صوبوں کے فوجی کمیشن کے سربراہان مقرر کیے، جنہوں نے رسمی طور پر اپنے عہدوں کا آغاز کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ اپنے فرائض کو شریعت کی روشنی میں بخوبی اور احسن طریقے سے انجام دینگے۔

اس کے بعد موضوع کے متعلق امارت اسلامیہ کے حکام کی جانب سے  دونوں منتخب ہونے والے عہدیداروں کو  لازم ہدایات دی گئی  اور دونوں ذمہ داروں  کو ان کے فرائض سرانجام دینے کی خاطر اللہ تعالی کی دربار سے التجاء کی۔

اجلاس کا اختتام دعا سے ہوا۔