بلخ

مزارشریف میونسپلٹی کی جانب سے 15 ہزار افراد کو روزگار فراہم

مزارشریف میونسپلٹی کی جانب سے 15 ہزار افراد کو روزگار فراہم

 

کابل( الامارہ ) صوبہ بلخ کے مرکز میں مزار شریف میونسپلٹی نے 15,000 افراد کو طویل مدتی اور قلیل مدتی روزگار کے مواقع فراہم کیے ہیں۔ میونسپلٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ مزار شریف شہر کے 12 حلقوں میں بڑی تعداد میں لوگوں کو فلاحی اداروں اور تنظیموں کے تعاون سے مختلف تعمیراتی اور ترقیاتی منصوبوں میں کام کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ مزار شریف کے مئیر کا کہنا ہے کہ ایک غیر ملکی تنظیم ” نیف” نے میونسپلٹی کے ساتھ مالی تعاون کیا ہے جس سے ایک جانب شہر کے بیشتر علاقوں کی تعمیر نو کی گئی تو دوسری طرف ہزاروں لوگوں کو روزگار بھی فراہم کیا گیا ہے۔