معاہدے کی خلاف ورزی، 7 شہری شہید  زخمی

  جارح امریکی و کٹھ پتلی فوجوں نے میدان اور لوگر صوبوں میں نہتے عوام کا جینا حرام کردیا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کےروز دوپہر کے وقت صوبہ میدان صلع سیدآباد کے سلطان خیل گاؤں کو کٹھ پتلی فوجوں نے مارٹر گولوں کا نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں کھیت میں کام کرنے والے 6 […]

 

جارح امریکی و کٹھ پتلی فوجوں نے میدان اور لوگر صوبوں میں نہتے عوام کا جینا حرام کردیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کےروز دوپہر کے وقت صوبہ میدان صلع سیدآباد کے سلطان خیل گاؤں کو کٹھ پتلی فوجوں نے مارٹر گولوں کا نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں کھیت میں کام کرنے والے 6 شہری زخمی ہوئے۔

دوسری جانب سنیچر کےروز جارح امریکی و کٹھ پتلی فوجوں نے صوبہ لوگر کے صدر مقام پل عالم شہر کے اخوندخیل گاؤں پر چھاپہ مار کر وحشت و بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد گھروں کے دروازوں کو تباہ، لوٹ وغیرہ کے بعد ایک شہری کو نہایت درندگی سے شہید کردیا۔ اناللہ وانآ الیہ راجعون

واضح رہےکہ اس جارح افواج کی جانب سے انجام شدہ وحشت دوحہ معاہدے کی کھلی خلاف ورزی اور تمام جنگی قوانین کے خلاف ایک جرم ہے۔