کابل

ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں وفد کی امیر قطر اور حماس کے سیاسی دفتر کے رہنما سے ملاقات

ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں وفد کی امیر قطر اور حماس کے سیاسی دفتر کے رہنما سے ملاقات

 

کابل( بی این اے ) نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں وفد، جس میں وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی بھی شامل ہیں، نے گزشتہ روز ایران کے دارالحکومت تہران میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی اور فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔

امارت اسلامیہ کے وفد نے ایران کے نئے عبوری صدر ڈاکٹر محمد مخبر اور وزیر خارجہ باقر علی کنی سے بھی ملاقات کی، اور ایران کی حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ نائب وزیراعظم کی قیادت میں وفد ایران کے مرحوم صدر ابراہیم رئیسی کی آخری رسومات میں شرکت اور تعزیت کے لیے تہران گیا۔