ہرات،غور

ملا عبدالغنی برادر اخوند کا ہرات-غور سڑک کی تعمیر کا افتتاح

ملا عبدالغنی برادر اخوند کا ہرات-غور سڑک کی تعمیر کا افتتاح

 

کابل( بی این اے ) نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر اخوند نے ہرات-غور سڑک کی تعمیر کا افتتاح کیا۔
نائب وزیراعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی اقتصادی ترقی میں ٹرانسپورٹ سیکٹر کا اہم کردار ہے، اس کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے امارت اسلامیہ نے اس شعبے کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا ہے جس کی ترقی اور فروغ کے لیے ہمسایہ اور علاقائی ممالک سے مسلسل ملاقاتیں جاری ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امارت اسلامیہ کی حکومت کے ساتھ ہی بڑی شاہراہوں کی تعمیر کا کام شروع ہوا۔ ان میں سے ہم آج ہرات غور سڑک کا افتتاح کر رہے ہیں۔ یہ سڑک افغانستان کے اہم قومی اور بڑے منصوبوں میں سے ایک ہے، جو ہرات، غور، بامیان، دائی کنڈی اور میدان وردگ کو کابل سے ملاتی ہے۔
ملا عبدالغنی برادر اخوند نے کہا کہ اس سڑک کی روٹ میں نمک اور ماربل کی کانیں ہیں، سڑک کی تکمیل تجارت اور علاقائی راہداری کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
آخر میں نائب وزیر اعظم نے غور کے لوگوں کو یقین دلایا کہ امارت اسلامیہ دستیاب وسائل کی بنیاد پر اس صوبے میں دوسرے منصوبوں پر بھی عملدرآمد کی کوشش کر رہی ہے۔