کابل

ملک بھر میں 781 کلومیٹر سڑکوں کا تعمیراتی کام شروع کیا گیا ہے: وزارت تعمیرات و مواصلات

ملک بھر میں 781 کلومیٹر سڑکوں کا تعمیراتی کام شروع کیا گیا ہے: وزارت تعمیرات و مواصلات

سالانہ کارکردگی رپورٹ

وزارت تعمیرات و مواصلات کے حکام نے انفارمیشن اینڈ میڈیا سنٹر میں حکومت کے احتساب پروگرام (سالانہ کارکردگی رپورٹ) پیش کرنے کے دوسرے دن پریس کانفرنس کے دوران ایک سال کی کارکردگی اور کامیابیوں کی رپورٹ قوم کے سامنے پیش کر دی۔
وزارت تعمیرات عامہ کے نائب مولوی عبدالکریم فتح نے پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ملک بھر میں 781 کلومیٹر پر محیط سڑکوں اور اہم شاہراہوں کی تعمیر نو کا کام شروع کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال 421 ملین افغانی مالیت کے 125 تعمیراتی، مانیٹرنگ، وسائل کی فراہمی اور خدمات کے منصوبے مکمل کئے گئے، جن کی بدولت 10 ہزار افراد کو روزگار ملا۔
ان کے مطابق گزشتہ سال قندھار- ہرات قومی شاہراہ پر باغ پل کے مقام پر واقع 153 میٹر طویل پل کی مرمت کی گئی جس پر 4 لاکھ ڈالر کی لاگت آئی، اسی طرح صوبہ نمروز کے علاقے سرشیلا میں 300 میٹر طویل پل اور صوبہ زابل میں بسکی پل بنائے گئے جب کہ شیخ ابو نصر فراہی روڈ کی تعمیر نو کا کام دو حصوں میں جاری ہے۔
حکام کی معلومات کے مطابق گزشتہ سال کے دوران ملک کے 5 زونز میں لیبارٹریز کو فعال کیا گیا جن میں سیمنٹ، مٹی، کنکریٹ، بجری، پتھر اور دیگر تعمیراتی سامان کی جانچ کی جاتی ہے۔
وزارت تعمیرات عامہ کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زیادہ وزن والی گاڑیوں کی روک تھام اور روڈ سیفٹی کے لیے 21 صوبوں میں 41 کانٹوں کو فعال کیا گیا ہے۔
رپورٹ کی معلومات کے مطابق کابل- قندھار ہائی وے، سالنگ ہائی وے، قندھار- اروزگان، اروزگان-دھراود اور خاکریز کی 170 کلومیٹر سڑک اور قندھار- ہلمند دراہی سڑک کی مرمت اور تعمیر نو کے اہم منصوبے گزشتہ ایک سال میں وزارت تعمیرات عامہ کی اہم سرگرمیوں میں شامل ہیں۔
ان کے مطابق ملک بھر میں غیر محفوظ علاقوں میں 12548 کلومیٹر پر مشتمل سڑکوں کی حفاظت کی گئی ہے اور سردیوں کے موسم میں 8500 کلومیٹر پر مشتمل سڑکوں کو برف سے صاف کیا گیا ہے جن میں سے 6500 کلومیٹر کو صوبائی محکموں اور 2000 کلومیٹر کو نجی کمپنیوں نے صاف کیا ہے۔
حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے دوران ملک کے مختلف صوبوں میں 527.8 کلومیٹر سڑکوں کا سروے کیا گیا ہے اور 209 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ وزارت کے دستیاب وسائل اور تکنیکی صلاحیتوں کے مطابق 636.7 میٹر پلوں اور 1450 میٹر ریٹیننگ والز کا سروے کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ گزشتہ سال کے دوران کابل- قندھار قومی شاہراہ پر ارغندی سے درانی بازار تک 27 کلومیٹر پر مشتمل سڑک کا تعمیراتی کام شروع کیا گیا ہے، 80 کلومیٹر پر مشتمل سالنگ قومی شاہراہ کو دو حصوں میں تعمیر کرنے کا تعمیراتی کام شروع کیا گیا ہے۔ قندھار- اروزگان اور اروزگان- دہراود شاہراہوں کی تعمیر کے علاوہ 170 کلومیٹر پر مشتمل خاکریز شاہراہ کی تعمیر شروع کرنے اور 80 کلومیٹر پر محیط قندھار- ہلمند ہائی وے کی تعمیر شروع کرنے، کابل- لوگر سیکنڈ لائن 24 کلو میٹر سڑک کی تکمیل، صوبہ جوزجان کے دو اضلاع قوش تپہ اور درزاب میں 27 کلومیٹر سڑک کے تعمیراتی کام کی تکمیل، گردیز- زرمت 24 کلومیٹر سڑک کی تعمیر، صوبہ تخار میں فرخار- ورسج 15 کلومیٹر پر مشتمل سڑک کی تعمیر اور قیصار لامان 171 کلومیٹر پر مشتمل سڑک کی تکمیل وزارت تعمیرات کے اہم منصوبوں میں شامل ہیں۔