قندھار

ملک سے متحدہ عرب امارات کو 2 ہزار کلو شہد برآمد

ملک سے متحدہ عرب امارات کو 2 ہزار کلو شہد برآمد

کابل(بی این اے )
قندھار کے محکمہ زراعت، آبپاشی ولائیو سٹاک کے حکام کے مطابق مذکورہ صوبے سے متحدہ عرب امارات کو 2 ہزار کلو گرام شہد برآمد کیا گیا ہے۔

قندھار کے محکمہ زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک کے ترجمان ننگیالی سمون نے باختر نیوز کے رپورٹر کو بتایا کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک اس صوبے سے متحدہ عرب امارات کو 2000 کلو گرام شہد برآمد کیا جا چکا ہے۔

ان کے مطابق گزشتہ سال 50 ہزار کلو گرام شہد اکٹھا کر کے مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا جس میں سے زیادہ تر پاکستان اور متحدہ عرب امارات کو برآمد کیا گیا تھا۔