کابل

مولوی امیر خان متقی کا ایران میں افغان مہاجرین کے مسائل فوری حل کرنے کا مطالبہ

مولوی امیر خان متقی کا ایران میں افغان مہاجرین کے مسائل فوری حل کرنے کا مطالبہ

 

کابل( بی این اے ) امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے ایران کے خصوصی نمائندے اور افغانستان میں ایران کے سفیر حسن کاظمی قمی سے ملاقات کی۔

وزارت خارجہ کے نائب ترجمان حافظ ضیاء احمد تکل نے کہا کہ اس ملاقات میں افغانستان اور ایران کی حالیہ دوطرفہ اقتصادی پیش رفت، ایران میں افغان مہاجرین کے مسائل اور دوطرفہ سیاسی و اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ضیاء احمد تکل کے مطابق اس ملاقات میں مولوی امیر خان متقی نے ایرانی وفد کا خیرمقدم کیا اور ایران میں افغان مہاجرین کے قانونی اور عدالتی مسائل کے سنجیدہ حل اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سیاسی ، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کو موثر طریقے سے برقرار رکھنے پر زور دیا۔

دریں اثناء حسن کاظمی قمی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ افغانستان کے نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے افغان وفد کے دورہ ایران اور دو طرفہ تعاون میں پیش رفت کا ذکر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی روابط اور اقتصادی تعاون کی ترقی سے دونوں ممالک کے سیاسی اور اقتصادی تعلقات مضبوط ہوں گے۔

ملاقات میں افغانستان اور ایران کے درمیان ہمہ جہت تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے باہمی سنجیدگی اور تعمیری سیاست پر زور دیا گیا۔