میدان، امریکی فضائی حملہ،خواتین بچوں سمیت 16 شہید و زخمی

جارح امریکی فوجوں نے صوبہ میدان کے سیدآباد اور نرخ اضلاع میں سویلین کا جینا حرام کردیا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق منگل کے روز جارح امریکی و کٹھ پتلی کمانڈوز نے ضلع سیدآباد کے تنگی درہ کے علاقے پر چھاپہ مار کر وحشت وبربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام پر تشدد کیا اور ساتھ ہی […]

جارح امریکی فوجوں نے صوبہ میدان کے سیدآباد اور نرخ اضلاع میں سویلین کا جینا حرام کردیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق منگل کے روز جارح امریکی و کٹھ پتلی کمانڈوز نے ضلع سیدآباد کے تنگی درہ کے علاقے پر چھاپہ مار کر وحشت وبربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام پر تشدد کیا اور ساتھ ہی شہید بمباری بھی کی، جس کے نتیجے میں متعدد مکانات تباہ ہونے کے علاوہ 2 بچے، 2 خواتین سمیت 7 شہری شہید جبکہ 5 خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔

دوسری جانب رات کے وقت ضلع نرخ کے سنجیان کے علاقے میں وحشی فوجوں نے مقامی آبادی پر ہلہ بول دیا اور اس دوران دو افراد کو شہید کردیے۔ اناللہ وانآ الیہ راجعون