میدان، غزنی اور لوگر کاروائیاں،2 ٹینک تباہ، 19 ہلاک و زخمی

الخندق آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے میدان، غزنی اور لوگر صوبوں میں دشمن کو نشانہ بنایا۔ تفصیل کے مطابق سنیچر کےروز دوپہر سے قبل مجاہدین نے صوبہ میدان ضلع نرخ کے درانی کے علاقے میں فوجی بیس پر میزائل داغے،جبکہ خواجہ بازار کے مقام پر گشتی پارٹی پر حملہ کیا اور […]

الخندق آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے میدان، غزنی اور لوگر صوبوں میں دشمن کو نشانہ بنایا۔

تفصیل کے مطابق سنیچر کےروز دوپہر سے قبل مجاہدین نے صوبہ میدان ضلع نرخ کے درانی کے علاقے میں فوجی بیس پر میزائل داغے،جبکہ خواجہ بازار کے مقام پر گشتی پارٹی پر حملہ کیا اور کانی عزت کے مقام پر بم دھماکہ سے جنگجو کمانڈر ظفر شدید زخمی ہوا۔

اسی طرح صدر  مقام میدان شہر کے نہرفولاد کے علاقے میں الیکشن مرکز پر مجاہدین نے حملہ کیا اور ساتھ ہی ضلع جلگہ کے مرکز اور مختار نامی چوکی پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

ذرائع کے مطابق حملوں میں دشمن کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا ہوا۔

صوبہ غزنی سے اطلاع ملی ہےکہ سنیچر کےروز ضلع جغتو کے کاریزرم کے علاقے میں بم دھماکوں سے دو فوجی ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ 7 اہلکار ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب صوبہ لوگر ضلع محمدآغہ کے اکوڑخیل اور خواجہ انگور کے علاقوں میں چوکی اورگشتی پارٹی پر ہونے والے حملوں میں چار اہلکار ہلاک جبکہ چار زخمی ہونے کے علاوہ دشمن کو مالی نقصان بھی پہنچا۔