میدان، غزنی و پکتیکا،چوکی فتح، 4 ہلاک و زخمی

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے میدان، غزنی اور پکتیکا صوبوں میں دشمن پر حملہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات بارہ بجے کے لگ بھگ صوبہ میدان ضلع چک کے نورخیل کے علاقے مین واقع فوجی چوکیوں پر مجاہدین نے حملہ کیا،جس کے نتیجے میں مجاہدین […]

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے میدان، غزنی اور پکتیکا صوبوں میں دشمن پر حملہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات بارہ بجے کے لگ بھگ صوبہ میدان ضلع چک کے نورخیل کے علاقے مین واقع فوجی چوکیوں پر مجاہدین نے حملہ کیا،جس کے نتیجے میں مجاہدین اللہ تعالی کی نصرت سے ایک چوکی پر قابض اور وہاں تعینات اہلکار فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

صوبہ پکتیکا سے اطلاع ملی ہےکہ جمعرات اور جمعہ اور کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے کے لگ بھگ ضلع مٹھاخان کے مریان کے علاقے میں واقع مقامی جنگجوؤں کی چوکیوں پر مجاہدین نے حملہ کیا، جس میں 2  جنگجو زخمی ہوئے۔

جہادی ذرائع نے صوبہ غزنی سے اطلاع دی ہےکہ جمعرات کے روز 2015-12-24 مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے کے لگ بھگ ضلع دہ یک کے دہ یک گاؤں میں مجاہدین نے کٹھ پتلی فوجوں پر حملہ کیا، جس میں ایک فوجی ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔